تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت42ڈگری سے تجاوز

تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ اوراعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ اوراعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

محکمہ موسمیات نے مشورہ دیا ہے کہ ریاست کے بعض اضلاع میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

30 مارچ تک حکام نے نرمل، عادل آباد، جگتیال، نظام آباد، راجنا سرسلہ، پداپلی، محبوب نگر، نلگنڈہ، کھمم اور محبوب آباد اضلاع کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت پہلے ہی 42 ڈگری کو پار کر چکا ہے۔ رات کے وقت یہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 28 تاریخ سے گرم ہوائیں چلیں گی اور بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، سوریہ پیٹ، نلگنڈہ، محبوب نگر اور نارائن پیٹ اضلاع میں گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔