جرائم و حادثات

نقلی آئس کریم کی تیاری کے مرکز پر پولیس کا چھاپہ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد میں کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

بچوں کی چاکلیٹ میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ کا واقعہ شہری بھول بھی نہ پائے تھے کہ شہر کے نواح میں آئس کریم میں ملاوٹ کا معاملہ سامنے آیا۔

رنگاریڈی ضلع کے آمنگل میں آئس کریم کی تیاری کے مرکز پر شمس آباد ایس او ٹی پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے بڑے پیمانہ پر نقلی آئس کریم کی تیاری کے لئے استعمال سامان کو ضبط کرلیا اوردو افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق اس کاروبار کے ذریعہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑکیاجارہا ہے۔

پولیس نے کہا کہ اس مرکز میں غیر صحت مند حالات ہیں بور کے پانی کا استعمال کیاجارہا ہے۔نقلی آئس کریمس پر پرُکشش اسٹیکرس چسپاں کیے جا رہے ہیں اور انہیں دیہی علاقوں میں فروخت کیاجارہا ہے۔

پولیس نے اس معاملہ کے سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے ملاوٹ شدہ آئس کریم، ان کو منتقل کرنے کے لیے استعمال گاڑیاں اور خام مال ضبط کیا۔

ذریعہ
یواین آئی