تلنگانہ

محبوب نگر ضلع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

چند دن قبل کریم نگر ضلع کے بعض حصوں میں بھی ہلکے زلزلے محسوس ہوئے تھے، جن کی شدت تقریباً 2.8 تھی۔اسی طرح نظام آباد اور کھمم اضلاع میں بھی ہلکے جھٹکوں کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں ہفتہ کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 3 درج کی گئی۔ یہ جھٹکے ضلع کے کوکنٹلہ منڈل کے داسراپلی مستقر میں دوپہر 12 بجکر 15 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

حال ہی میں تلگو ریاستوں، خاص طور پر تلنگانہ کے مختلف مقامات پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔چند دن قبل کریم نگر ضلع کے بعض حصوں میں بھی ہلکے زلزلے محسوس ہوئے تھے، جن کی شدت تقریباً 2.8 تھی۔اسی طرح نظام آباد اور کھمم اضلاع میں بھی ہلکے جھٹکوں کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کے ان واقعات سے لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ حالانکہ ان جھٹکوں کی شدت کم تھی، لیکن زلزلے کے تسلسل نے عوام میں تشویش پیدا کردی ہے۔