امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

نیویارک میں جمعہ کو مساجدکے لاؤڈ اسپیکرس میں اذان کی آواز گونج اُٹھی

نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔

نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں میئر کی اجازت کے بعد جمعہ کو پہلی بار مساجد سے اذان کی آواز گونجی اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں جمعہ کو پہلی بار مساجد سے اذان کی آواز گونجی سنائی دی ، رواں ہفتے نیویارک کےمیئرنےجمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینےکی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں
دہلی کی عدالتوں میں لا انٹرنس کو شلوار قمیص پہننے کی اجازت
سعودی عرب میں خواتین کی پہلی بار فوجی پریڈ میں شرکت
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
مساجد کے لاوڈ اسپیکر کا معاملہ ایک بار پھر بمبئی ہائی کورٹ پہنچا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج

نیویارک کے میئر ایرک ایڈم نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ اب شہر کی مساجد میں جمعہ کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی جا سکتی ہے جب کہ رمضان المبارک میں مغرب کی اذان بھی لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ہوگی۔

نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے میمو کا خیر مقدم کیا ، ساتھ ہی محکمہ پولیس اور میئر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جب کہ وہاں پونے تین سو سے زائد مساجد اور اسلامک سینٹرز قائم ہیں۔