صحت
کووڈ متاثرین کی تعداد 36 ہزار سے زیادہ
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے تین ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے تین ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3962 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 36244 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 2.17 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7873 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
ری کوری کی شرح 98.73 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 182294 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2362 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔