سوشیل میڈیاکرناٹک

جنسی ہراسانی:طالبات نے ہیڈ ماسٹر کی جھاڑوؤں سے پٹائی کردی (ویڈیو وائرل)

طالبات نے دعویٰ کیا کہ کئی سالوں سے انہوں نے یہ سب کچھ برداشت کیا۔ چہارشنبہ کی شام ملزم ہیڈ ماسٹر نے ہاسٹل کی ایک لڑکی کو اپنے کمرے میں طلب کیا اور اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

مانڈیا: کٹیری موضع کے ہاسٹل میں ایک طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی پر طالبات نے اسکول ہیڈماسٹر کی جھاڑؤوں سے پٹائی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم جسے گرلز ہاسٹل کی ذمہ داری دی گئی تھی روزانہ شام ہاسٹل کا دورہ کرتا اور طالبات کو اپنے کمرے میں بلاکر ہراساں کیا کرتا تھا۔

طالبات نے الزام عائد کیا کہ ملزم ہیڈ ماسٹر طالبات کو فحش فلمیں دیکھنے پر مجبور کرتا اور انہیں غلط طریقے سے چھوتا بھی تھا۔ اس نے طالبات کو اس بارے میں کسی کو بتانے کے خلاف دھمکی بھی دی تھی کہ ان کے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ پر خراب کردار کا ریمارک لکھ دے گا۔

طالبات نے دعویٰ کیا کہ کئی سالوں سے انہوں نے یہ سب کچھ برداشت کیا۔ چہارشنبہ کی شام ملزم ہیڈ ماسٹر نے ہاسٹل کی ایک لڑکی کو اپنے کمرے میں طلب کیا اور اسے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

جب لڑکی مدد کے لیے چلائی تو تمام لڑکیاں اسے بچانے آگئیں اور ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اسے جھاڑوؤں اور لکڑیوں سے پیٹا۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ گاؤں والے ہاسٹل کے قریب جمع ہوگئے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کے آر ایس پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس عہدیدار فوری موقع پر پہنچے اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ لڑکیوں کے ہاسٹل کی وارڈن کی شکایت پر ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔

a3w
a3w