مشرق وسطیٰ

حج کی تیاریوں کے سلسلہ میں غلاف کعبہ کو اونچا کر دیا گیا

حج کی تیاریوں کے سلسلہ میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کر دیا گیا۔عرب نیوز اور العریبہ کی رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی نے حج انتظامات کے سلسلہ میں غلاف کعبہ کے نچلے حصہ کو تقریباً 3 میٹر اونچا کردیا ہے۔

مکہ مکرمہ: حج کی تیاریوں کے سلسلہ میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کر دیا گیا۔عرب نیوز اور العریبہ کی رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی نے حج انتظامات کے سلسلہ میں غلاف کعبہ کے نچلے حصہ کو تقریباً 3 میٹر اونچا کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حج میں سبسیڈی
سعودی عہد کا پہلا غلاف کعبہ نمائش کے لیے پیش
مرحوم والد کی طرف سے حج
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس

خالی ہونے والے حصہ کو چاروں اطراف سے تقریباً 2 میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔غلاف کعبہ اونچا کرنے کے موقع پر امام کعبہ عبدالرحمٰن السدیس سمیت دیگر آئمہ کرام اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔

غلاف کعبہ کو بلند کرنے کے لیے 10 کرینوں کی مدد سے 50 سے زائد ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپر رہے گا، یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ہر سال حج کے سیزن پر غلاف کعبہ کی حفاظت کی خاطر ایسا کیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔خانہ کعبہ کا غلاف کئی دہائیوں سے ہر سال ذی الحجہ کے اسلامی مہینہ میں حج کے موقع پر 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

a3w
a3w