قومی
نتیش کمار کے بیٹے کا سیاست میں داخلہ روکا جارہا ہے: تیجسوی یادو
آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے قریبی ساتھی جنتادل یو سربراہ کے لڑکے نشانت کو سیاست میں آنے سے روک رہے ہیں۔

پٹنہ (پی ٹی آئی) آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے قریبی ساتھی جنتادل یو سربراہ کے لڑکے نشانت کو سیاست میں آنے سے روک رہے ہیں۔
پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت میں تیجسوی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے اندرونی حلقے خود اپنے بچوں کو آگے بڑھارہے ہیں۔
نتیش کمار کا اِنر سرکل نتیش بابو کی خراب دماغی حالت کا فائدہ اٹھارہا ہے۔ کئی نیتاؤں نے اپنے بچوں اور قریبی رشتہ داروں کو بااثر عہدے دلادیئے ہیں۔
نتیش کمار کے قریبی ساتھیوں کو خطرہ ہے کہ نشانت کے سیاست میں آنے سے ان کے مفادات متاثر ہوسکتے ہیں۔ نتیش کمار اپنے لڑکے کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں اور نشانت بھی یہی چاہتا ہے۔