شمالی بھارت

بم دھماکہ میں زخمی مدرسہ کے عالم جانبر نہ ہوسکے

بہار میں سارن ضلع کے گڈکھا تھانہ علاقہ کے ایک مدرسہ میں بم دھماکے میں زخمی مولانا کی آج علاج کے دوران موت ہو گئی۔

چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے گڈکھا تھانہ علاقہ کے ایک مدرسہ میں بم دھماکے میں زخمی مولانا کی آج علاج کے دوران موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
ایرانی قونصلٹ میں مدرسہ صوفیہ کے تحت جلسہ تقسیم اسناد
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ چہارشنبہ کی رات دیر گئے موتیراج پور گاؤں میں واقع ایک مدرسے میں دھماکہ ہونے سے مدرسہ کے مولانا مڈھورا تھانہ علاقہ کے اولہان پور گاؤں کے رہنے والے مولانا امام الدین (50) اور مظفر پور ضلع کا طالب علم نور عالم (15) زخمی ہو گئے تھے جنہیں بہتر علاج کے لیے صدر ہسپتال چھپرا سے پٹنہ بھیجا گیا تھا۔

مولانا امام الدین کا پٹنہ میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا ہے۔