کھیل

امبانی نے جنوبی افریقہ اور یو اے ای میں بھی ٹیم خریدلی

ریلائنس کرکٹ کی دنیا میں اپنی بین الاقوامی موجودگی کو مضبوط بنا رہاہے۔ ہندوستان کے بعد ریلائنس نے جنوبی افریقہ اور یو اے ای میں بھی ٹی20 لیگ کی ٹیمیں خریدی ہیں۔

نئی دہلی: ریلائنس کرکٹ کی دنیا میں اپنی بین الاقوامی موجودگی کو مضبوط بنا رہاہے۔ ہندوستان کے بعد ریلائنس نے جنوبی افریقہ اور یو اے ای میں بھی ٹی20 لیگ کی ٹیمیں خریدی ہیں۔

ریلائنس کے ٹی۔20 اسکواڈ میں سب سے نئی ٹیم جنوبی افریقہ کی کیپ ٹاؤن ہے جسے ریلائنس انڈسٹریز کے ممبئی انڈین برانڈ نے خریدا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ریلائنس کو 3 ممالک میں 3 ٹی۔20ٹیمیں مل گئی ہیں۔

ریلائنس فیملی میں جنوبی افریقہ کی ٹی۔20 لیگ ٹیم کیپ ٹاؤن کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیتا امبانی، ڈائرکٹر، ریلائنس انڈسٹریز نے کہاکہ میں ریلائنس فیملی میں اپنی نئی ٹی۔20 ٹیم کا استقبال کرتے ہوئے بیحد خوش ہوں! ہم ممبئی انڈینز کے مضبوط اور دل لگی کرکٹ برانڈ کو جنوبی افریقہ جیسے ملک میں لے جانے کیلئے پرجوش ہیں۔

ایک ایسا ملک جو کرکٹ سے اتنا ہی پیار کرتاہے جتنا ہم ہندوستانی کرتے ہیں! جیسے جیسے ممبئی انڈینز کا عالمی کرکٹ میں قدم بڑھتا جا رہاہے، اسی طرح کھیلوں کے ذریعے خوشی اور جوش پھیلانے کا ہمارا عزم بھی بڑھتا جا رہاہے‘ ریلائنس جیو کے چیرمین آکاش امبانی نے کہاکہ جنوبی افریقی فرنچائز کے ساتھ، اب ہمارے پاس تین ممالک میں تین ٹی۔20 ٹیمیں ہیں۔

ہم کرکٹ کے ماحولیاتی نظام اور برانڈ ممبئی انڈینز میں اپنی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں تاکہ شائقین کو کچھ بہترین کرکٹ فراہم کی جاسکے جو ہم دیکھ سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ریلائنس انڈسٹریز نے کرکٹ فرنچائزز، فٹبال لیگز، کھیلوں کی اسپانسرشپ، مینٹرشپ اور اتھلیٹ ٹیلنٹ مینجمنٹ کے ذریعے ملک میں کھیلوں کیلئے ایک بہتر ماحولیاتی نظام تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔

اس کے علاوہ آر آئی ایل کے سی ایس آر ونگ۔ ریلائنس فاونڈیشن اسپورٹس کے ذریعے ملک بھر کے کھلاڑیوں کو چمپئن بننے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ ملک میں اولمپک تحریک کو آگے بڑھایا جا رہاہے جبکہ ہندوستان عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی میں اپنی پوزیشن مضبوط کررہا ہے۔

اس سال کے شروع میں نیتا امبانی کی کوششوں سے40سال کے وقفہ کے بعد 2023 میں ممبئیی میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے باوقار اجلاس کی میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ ریلائنس کی ملکیت والی ممبئی آئی پی ایل کی کامیاب ٹیم ہے۔