تلنگانہ

تلنگانہ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی دولت لوٹی گئی،کالیشورم کے سی آر کااے ٹی ایم:راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی دولت لوٹی گئی ہے۔ کالیشورم پراجکٹ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور ان کے خاندان کے لیے اے ٹی ایم بن گیا ہے۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی دولت لوٹی گئی ہے۔ کالیشورم پراجکٹ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور ان کے خاندان کے لیے اے ٹی ایم بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس اے ٹی ایم کو چلانے کیلئے تلنگانہ کے تمام خاندان ہر سال 31500روپئے سال 2040تک دیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے عوام سے چوری کی ہے اور اس کی سب سے بڑی چوٹ خواتین کو لگی ہے۔

اسی لئے کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ جتنی رقم عوام سے وزیراعلی نے چوری کی ہے،اتنی ہی رقم تلنگانہ کے عوام کے بینک کھاتوں میں کانگریس ڈالے گی۔

ہر ماہ ہر خاتون کے بینک کھاتہ میں 2500روپئے کانگریس حکومت ڈالے گی۔ انہوں نے جئے شنکربھوپال پلی ضلع کے مہادیو پور منڈل، امباٹی پلی کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر منعقدہ خواتین کو بااختیار بنانے کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں بی آر ایس، بی جے پی اور مجلس ایک ہیں۔یہ تمام پارٹیاں بی آر ایس کے حق میں کام کر رہی ہیں۔

اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ جاگیرداروں کی حکومت کے بجائے عوام کی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی اور چندرشیکھرراو کے دور حکومت میں ایک گیس سلنڈر کی قیمت 1,200 تک پہنچ گئی۔ اگر کانگریس ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو ہم 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کریں گے اور خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔