شمالی بھارت

راہول گاندھی ”ایک مسخرہ“ ہیں: گری راج سنگھ

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی ایک مسخرہ ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کی شخصیت ان کے فہم و ادراک سے بالاتر ہیں۔

آنند: مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آج کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی ایک مسخرہ ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کی شخصیت ان کے فہم و ادراک سے بالاتر ہیں۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

سنگھ نے جو مودی حکومت میں وزیر دیہی ترقی و پنچایتی راج کا قلمدان رکھتے ہیں‘ گجرات میں انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ آنند میں 42 ویں جلسہ تقسیم ِ اسناد سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

راہول گاندھی نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران سانتاکلارا میں کہا تھا کہ ہندوستان میں ایسے لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بھگوان سے زیادہ جانتے ہیں اور وزیراعظم مودی بھی ایک ایسا ہی نمونہ ہیں۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ راہول گاندھی کو خود یہ نہیں معلوم کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔

ساری دنیا انہیں مسخرہ کی حیثیت سے جانتی ہے۔ ان کی دادی(اندرا گاندھی) نے ایک مرتبہ پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ہندوستانی وزیراعظم بیرونی سرزمین پر سارے ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔ دوسری جانب ان کا پوتا (اپنے بیرونی دوروں کے دوران) بہتان تراشی کررہا ہے۔

راہول گاندھی کے دورہ ئ امریکہ کو ”گلی یاترا“ قراردیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ساری دنیا مودی کا احترام کرتی ہے۔ سوائے چین اور پاکستان کے دیگر تمام ممالک کے سربراہان‘ ہندوستانی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ (مودی پر تنقید کرتے ہوئے) راہول گاندھی کو کم ازکم بھگوان کو یاد رکھنا چاہئے تھا۔

وہ تو ہمیشہ خوشامد کرتے رہتے ہیں چاہے ٹوپی پہننے کا معاملہ ہو یا افطاروں کو شرکت کا۔ اب وہ اپنے سوٹ کے اوپر مقدس دھاگہ (جینو) پہن رہے ہیں اور برہماجی کو یاد کرتے ہیں۔ مودی کی شخصیت ان کی عقل و فہم سے بالا تر ہے۔

a3w
a3w