شمالی بھارت

فرخ آباد میں بھگوا کُرتے والے کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے پر کیس درج

اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں ایک مسجد کے امام کے خلاف کسی درج ہوا ہے۔ امام پر بھگوا کرتا پہننے والے ایک شخص کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے اور دوسروں کے سامنے بے عزتی کرنے کا الزام ہے۔

فرخ آباد۔: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں ایک مسجد کے امام کے خلاف کسی درج ہوا ہے۔ امام پر بھگوا کرتا پہننے والے ایک شخص کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنے اور دوسروں کے سامنے بے عزتی کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
گناہ سے بچنے کی تدبیریں
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
نماز تراویح کیلئے حفاظ کا نظم
نماز میں ترجمہ پر توجہ
صف کے درمیان میں کرسی پر نماز ادا کرنا

40 سالہ آصف علی خان نے جسے مسجد سے دفع ہوجانے کو کہا گیا شمس آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ اس کا کہنا ہے کہ بھگوا کرتا پہننے پر سب کے سامنے اس کی بے عزتی کی گئی۔

اس نے امام سے کہا کہ مذہب کا کوئی رنگ نہیں ہوتا لیکن امام نے سختی سے خبردار کیا کہ بھگوا کرتا پہن کر میں مسجد میں قدم نہ رکھوں۔

اسٹیشن ہاؤز آفیسر شمس آباد پولیس اسٹیشن منوج کمار بھاٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 دن پہلے کا ہے۔ امام مہتاب کے خلاف آئی پی سی 506 کے تحت معاملہ درج ہوا ہے۔

مزید تحقیقات جار ہیں۔ ڈی ایس پی قائم گنج سہراب عالم نے کہا کہ ہم پتہ چلا رہے ہیں کہ امام نے اس شخص کو مسجد میں داخل ہونے سے کیوں روکا؟۔ بھگوا کرتا واحد وجہ ہے یا معاملہ کچھ اور ہے۔

a3w
a3w