تلنگانہ

تلنگانہ میں ملک کی سب سے بدعنوان حکومت،عوام کرپشن سے پریشان: راہول گاندھی

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ تلنگانہ میں ملک کی سب سے بدعنوان حکومت ہے۔ عوام کرپشن کی وجہ سے پریشان ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ تلنگانہ میں ملک کی سب سے بدعنوان حکومت ہے۔ عوام کرپشن کی وجہ سے پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
راہول گاندھی، پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے رکن بنائے گئے
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع

انہوں نے پوچھا کہ ای ڈی اور سی بی آئی وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی بدعنوانی کی تحقیقات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟ راہل گاندھی نے بھوپال پلی میں کانگریس کی بس یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات تلنگانہ کے جاگیرداروں اور تلنگانہ کے عوام کے درمیان ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو عوام سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ تلنگانہ میں اقتدار ایک خاندان تک محدودہوکررہ گیا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ کیا دلتوں کو تین ایکڑ اراضی دینے کے کے سی آر کے وعدے پر عمل کیا گیا ؟ انہوں نے کہا کہ بی آرایس نے مرکز کی بی جے پی حکومت کے تمام بلز کی حمایت کی ہے۔

اس نے کسان بلز کی بھی حمایت کی ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ میں جلد ہی ہم غریبوں اور کسانوں کے لیے حکومت بنائیں گے۔ ہم عوام کے سامنے یہ بات رکھیں گے کہ وزیراعلیٰ اور ان کے ساتھیوں نے کیسے دولت لوٹی۔ ہم اہل خواتین کے کھاتوں میں ہر ماہ 2500 روپے جمع کرائیں گے۔

ہم 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کریں گے۔ ہم خواتین کو ریاست میں جہاں بھی جانا چاہیں مفت بس سفر فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ریاست کی تشکیل کا وعدہ پورا کیا ہے۔

کانگریس کے اقتدار میں آنے پر عوام کی دولت عوام میں تقسیم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا جوش دیکھ کر وزیراعلی چندرشیکھرراو کی شکست یقینی لگ رہی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ ملک بھر میں ذات پات کی مردم شماری کروانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف 5 فیصد عہدیداربجٹ کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ ملک تب ہی ترقی کرے گا جب تمام طبقات کے افرادانتظامیہ میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت اڈانی کے لاکھوں کروڑوں کا قرض معاف کر رہی ہے، لیکن خود روزگار کے تحت خواتین کے لیے گئے قرضوں کو معاف نہیں کر رہی ہے۔

راہل گاندھی کی وجئے بھیری بس یاترا دوسرے دن بھوپال پلی سے کاٹارم تک نکالی گئی۔اس یاترا میں ان کے ساتھ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی بھی تھیں۔یاترا کے دوران عوام کا ہجوم دیکھاگیاجو راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔

اس یاترا کے دوران عوام کا غیرمعمولی جوش وخروش دیکھاگیا۔کاٹارم میں راہل گاندھی نے کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ساتھ ہی انہوں نے بے روزگاروں کی بائیک ریلی میں شرکت کی۔راہل گاندھی نے امبیڈکرسنٹر میں مقامی عوام سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل بھی جاننے کی کوشش کی۔

a3w
a3w