دہلیسوشیل میڈیا

مٹھائی کھانے پر اسپائس جٹ کے 2 پائلٹ معطل

اسپائس جٹ کے 2 پائلٹوں کو اس وقت معطل کردیا گیا جب انہوں نے مبینہ طور پر کاک پٹ کے اندر گجیاکھائی اور کوئی شربت پیا۔

نئی دہلی: اسپائس جٹ کے 2 پائلٹوں کو اس وقت معطل کردیا گیا جب انہوں نے مبینہ طور پر کاک پٹ کے اندر گجیاکھائی اور کوئی شربت پیا۔

یہ واقعہ ہولی کے موقع پر پیش آیا۔ 8 مارچ کو یہ پرواز دہلی تا گوہاٹی جارہی تھی۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک پائلٹ کے ہولی کی خصوصی مٹھائی گجیا کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ کوئی مشروب بھی پی رہا ہے جو کاغذ کے کپ میں کنسول کے بیچ میں رکھا ہوا ہے۔ ایک اور گجیا کپ کے قریب رکھا ہوا ہے۔

اسپائس جٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں پائلٹوں کو ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا ہے اور پرواز میں خطرہ میں ڈالنے پر ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپائس جٹ کی سخت پالیسی ہے کہ کاک پٹ کے اندر کوئی غذائی اشیاء استعمال نہ کی جائیں جس کی تمام ارکان عملہ پابندی کرتے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر مناسب تادیبی کارروائی کی جائے گی۔