حیدرآباد

خدمات کو تسلیم کیاگیا، گورنرتریپورہ بنانے پر اظہارتشکر: اندرسین ریڈی

تلنگانہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اندرسین ریڈی نے انہیں گورنر تریپورہ مقررکئے جانے پر مسرت کااظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اندرسین ریڈی نے انہیں گورنر تریپورہ مقررکئے جانے پر مسرت کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

گذشتہ روز راشٹرپتی بھون کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد انہوں نے آج پہلی مرتبہ حیدرآبادمیں بی جے پی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی میں لیڈروں کی خدمات کو تسلیم کیاجاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں صبح تریپورہ حکومت کی طرف سے ایک فون کا ل بھی موصول ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو تسلیم کیاگیا ہے اور ان کو یہ پہچان ملی ہے۔یہ پہچان دراصل حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے عوام کو ملے گی جن کی وہ تین مرتبہ اسمبلی میں نمائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حلقہ کے عوام کے مقروض ہیں۔ اندرسین ریڈی نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ وہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے انہیں یہ موقع دینے پروزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے قومی صدرجے پی نڈا سے بھی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان تینوں کی رہنمائی میں کام کریں گے۔

اسی دوران تریپورہ کے وزیراعلی مانک سہا نے اندرسین ریڈی کومبارکباد پیش کی ہے۔ریڈی،ستیہ دیوآریہ کی جگہ لیں گے جن کی معیاد 25اگست کو ختم ہورہی ہے۔

a3w
a3w