حیدرآباد

حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار

ریاست اورشہر حیدرآبادکے بیشتر مقامات شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں۔ حیدرآبادکے کئی مقامات پراقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کیاگیا۔

حیدرآباد: ریاست اورشہر حیدرآبادکے بیشتر مقامات شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں۔ حیدرآبادکے کئی مقامات پراقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی
جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق جمعہ کی صبح بہت سردتھی‘شہر کے مضافاتی علاقہ مولاعلی میں اقل ترین درجہ حرارت 8.6 ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ راجندرنگر میں 8.7‘ بی ایچ ای ایل میں 9.2‘ ویسٹ ماریڈ پلی میں 10.9اور شیورام پلی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات حیدرآبادنے پیش قیاسی کی کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔اقل ترین درجہ حرارت 13 سے 16 ڈگری سلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

صبح کے اوقات میں کہریادھندرہنے کا امکان ہے۔متحدہ ضلع عادل آبادمیں خون منجمدکرنے والی سردی برقرار ہے۔

موسمیاتی رپورٹ جو تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے جاری کی ہے‘کے مطابق تریانی منڈل کاموضع گنی دھاری ریاست کا سردمقام رہا جہاں اقل ترین درجہ حرارت 6.8 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا جبکہ بیلامنڈل میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔