امریکہ و کینیڈا

سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت

امریکی کانگریس کی تازہ رپورٹ کے بموجب سال 2022 میں 65 ہزار 960 ہندوستانی باقاعدہ امریکی شہری بنے۔

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی تازہ رپورٹ کے بموجب سال 2022 میں 65 ہزار 960 ہندوستانی باقاعدہ امریکی شہری بنے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ

میکسیکو کے بعد ہندوستانی دوسرا بڑا گروپ ہیں۔ سال 2022میں امریکہ میں مقیم بیرونی نژاد افراد کی تعداد 46ملین(4 کروڑ 60 لاکھ) تھی جو امریکہ کی 333 ملین (33کروڑ 30لاکھ) کی آبادی کا تقریباً 14 فیصد بنتی ہے۔

سال 2022 میں جملہ 9لاکھ 68 ہزار 380 افراد کو امریکی شہریت ملی۔

سی آر ایس کے بموجب سال 2023میں امریکہ میں بیرونی نژاد ہندوستانی امریکیوں کی تعداد 28لاکھ 81ہزار 330 تھی۔