تلنگانہ

چلتی بس میں اچانک دھواں نکلنے سے مسافرین خوفزدہ

تکنیکی خرابی کے سبب بس کے انجن کے حصہ سے یہ دھواں نکلنے لگا جس کے ساتھ ہی بس میں سوار مسافرین خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر ڈرائیور کو چوکس کیا۔ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بس کو شاہ میرپیٹ آوٹررنگ روڈ پر سڑک کے کنارے روک دیا

حیدرآباد: چلتی تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کی بس میں اچانک دھواں نکلنے لگا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیاجس کے ساتھ ہی مسافرین میں تشویش کی لہردوڑگئی۔یہ بس کریم نگر سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی۔

متعلقہ خبریں
ٹاسک فورس ساؤتھ زون میں ”معمول“ کی وصولی کا ایک دوسرے پر الزام۔ فرضی شکایت پر کانسٹبل معطل
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
یومیہ 45 ہزار خواتین کا بسوں میں مفت سفر

ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی کے سبب بس کے انجن کے حصہ سے یہ دھواں نکلنے لگا جس کے ساتھ ہی بس میں سوار مسافرین خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فوری طورپر ڈرائیور کو چوکس کیا۔ڈرائیور نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بس کو شاہ میرپیٹ آوٹررنگ روڈ پر سڑک کے کنارے روک دیا

 اور فوری تمام مسافرین کو بس سے محفوظ طورپر اتارنے میں کامیابی حاصل کی جس سے مسافرین نے راحت کی سانس لی۔بعد ازاں ڈرائیور نے بس کے انجن کا معائنہ کیا۔بعد ازاں مسافرین کے لئے دوسری بس کا انتظام کرتے ہوئے ان کی منزل کی طرف بھیجاگیا۔