تلنگانہ

ایک رضاکار ’بابر‘ اترپردیش میں موجود تھا۔ بھینسہ میں ہیمنت بسواشرما کی زہر افشانی

ایساہی ایک رضاکار ’بابر‘ اُترپردیش میں موجود تھاجس کی نشانی بابری مسجد کو مودی حکومت نے مٹاتے ہوئے رام مندر تعمیر کیا اس طرح ہندوؤں کا 500 سالہ خواب مکمل ہوا۔ یہاں رام راج کا آغازہوگیا جس کا ملک میں جشن اور تہوار منایاجارہاہے۔

بھینسہ: وزیر اعظم نریندرمودی کوتیسری بار اقتدا ر میں لانے کیلئے بی جے پی کی جانب سے وجئے سنکلپ یاترا کا آغاز ضلع عادل آباد کے پارلیمان حلقہ مدہول کے باسر سرسوتی مندر سے کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘
مسلم وزیر کے خلاف فرقہ وارانہ تبصرہ کوجائز ٹھہرانے کی کوشش
ثبوت پیش کرنے پر کسی بھی سزا کیلئے تیار ہوں: شرما

اس یاترا کا آغاز رکن پارلیمان سوئم باپو راؤ اور رکن اسمبلی مدہول پی راما راؤ پٹیل کے علاوہ دیگر بی جے پی قائدین نے بس یاتراسے کیا۔یہ یاترا بھینسہ کی ایس ایس کاٹن فیکٹری میں جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔

یہاں جلسہ عام میں آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسوا شرما او رمنی پور کے ریاستی وزیر شوشیندمہرا نے شرکت کی۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی آسام ہیمنت بسواشرمانے کہاکہ یہ سنکلپ یاترا ٓج ریاست کے پانچ مقامات سے شرو ع ہوئی ہے جس کا مقصد نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بنانے کیلئے 400 سے زائد پارلیمانی حلقوں سے بی جے پی کوکامیاب کرنا ہے۔

انہوں نے کانکریس کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور راہول گاندھی کے بیانات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنجہانی وزیر اعظم پی وی نرسمہاراؤ جو تلنگانہ کے ہیں لیکن کانگریس حکومت نے ان کی خدمات کو فراموش کردیا۔ بی جے پی حکومت کی ان کی خدمات کاصلہ دیتے ہوئے انہیں بھارت رتن سے نوازا، عادل آباد کے عوام نے رضاکاروں سے لڑتے ہوئے تاریخ بنائی۔

اس کیلئے کئی جانی قربانیاں دی گئی ہیں۔اس کے باوجو دبھی آج بھی تلنگانہ میں رضاکار موجودہیں جن سے اہم سب کو لڑنا ہے۔یہ تب ہی ممکن ہے جب یہاں سے بی جے پی کا رکن پارلیمان کامیاب ہو اور مرکز میں نریندر مودی کی حکومت ہو۔

ایساہی ایک رضاکار ’بابر‘ اُترپردیش میں موجود تھاجس کی نشانی بابری مسجد کو مودی حکومت نے مٹاتے ہوئے رام مندر تعمیر کیا اس طرح ہندوؤں کا 500 سالہ خواب مکمل ہوا۔ یہاں رام راج کا آغازہوگیا جس کا ملک میں جشن اور تہوار منایاجارہاہے۔

کانگریس ابتداء سے ہی رام مندر کی تعمیر میں روکاٹ بنی ہوئی تھی لیکن ملک کے ہندوؤں نے کانگریس کو ہٹاتے ہوئے نریندر مودی کو اقتدا ر پر لایااور ہندوں کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی ہندوؤں کو کوئی دبا نہیں سکتا۔ مودی نے جو وعدے کیئے ہیں وہ پورے کیئے ہیں۔

ان میں آرٹیکل 370 ٹریپل طلاق بل،خواتین تحفظ بل کے علاوہ اہم وعدوں کی تکمیل کی ہے۔ ہندوستان میں اگر کسی کی گیارنتی ہے تو وہ صرف مودکی گیارنٹی ہے۔ کانگریس صرف وعدے کرتی ہے عمل نہیں کے برابر ہے ملک میں نیشنل ہائی ویز مودی حکومت نے بنائی جس پر راہول گاندھی اپنی یاترا کو لیکر گھوم رہا ہے۔

کانگریس تلنگانہ میں اقتدار میں آنے گیارنٹی اسکیمات کے پوسٹرس بنائے تھے۔لیکن اقتدار پر آنے کے بعد ایک بھی گیارنٹی اسکیم کو عمل میں نہیں لایا۔انہوں نے کہاکہ بی آریس اب بی جے پی کے ساتھ مفاہمت کے اعلانات کررہی ہے لیکن بی جے پی کو بی آریس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی تنہاء لڑے گی اور کامیاب ہوکر دکھائی گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی تلنگانہ ہندوں کا پیسہ تبلیغی اجتماع کیلئے دیاہے۔

a3w
a3w