شمالی بھارت

سب انسپکٹر پر حملہ، یونیفارم پھاڑنے پر بی جے پی لیڈر و دیگر 3 گرفتار (ویڈیو دیکھیں)

یوپی کے شہر میں ایک سب انسپکٹر پر حملہ کرتے ہوئے اس کے یونیفارم کو پھاڑنے پر 4 افراد بشمول بی جے پی لیڈر کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔

متھرا(یوپی): یوپی کے شہر میں ایک سب انسپکٹر پر حملہ کرتے ہوئے اس کے یونیفارم کو پھاڑنے پر 4 افراد بشمول بی جے پی لیڈر کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ایس آئی رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
پٹنہ میں پولیس سب انسپکٹر کی پٹائی

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) اروند کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شب دیر گئے پیش آیا۔پولیس کو دو گروپس کے درمیان بمقام بالاجی پورم انٹر سیکشن میں جھگڑے کی اطلاع ملی۔ ہائی وے پولیس اسٹیشن علاقہ کے سب انسپکٹر چیتن بھردواج اور کانسٹبل کو جائے واقعہ پر بھیجا گیا۔

مبینہ واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر گشت کررہاہے جس میں ملزم بی جے پی لیڈر دینیش کمار کو سب انسپکٹر بھردواج سے بدتمیزی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے دوران اس نے یونیفارم کے کالر کو پکڑ لیاتھا۔

پولیس کے بموجب نیرج نام کے ایک شخص کی کار تصادم کمار کی موٹر سیکل سے ہوا جو بالاجی پورم وارڈ کونسلر کاشوہر ہے جس سے ان کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی بعد میں یہ شدت اختیار کرگئی۔

اطلاع ملتے ہی بھردواج کانسٹبل اس مقام پر پہنچے کمار اور ان کے معاون سب انسپکٹرکو گالی گلوج کی اور زدوکو ب کیا۔ اے سی پی کمار نے مزید کہاکہ ان کا یونیفارم بھی پھاڑ دیا۔

بعدازاں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اروند کمار پولیس فورس کے ساتھ وہاں پہنچے اور بی جے پی لیڈر اور ان کے 3 ساتھیوں کو تحویل میں لے لیا۔ چہارشنبہ کو ایک کیس ملزمین کے خلاف درج کیاگیا۔

انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں دیدیاگیا۔ اے سی پی کمار نے بتایا کہ ایس آئی بھردواج کا طبی معائنہ بھی کیاگیا اور جیسے ہی تحقیقات مکمل ہوجائیں گے چارج شیٹ ملزمین کے خلاف داخل کیا جائے گا۔