حیدرآباد

مونیکا نامی لڑکی کی موت: شہر کے ایک وکیل کا چیف جسٹس ہائی کورٹ کو مکتوب

اوپن مین ہول (نالے) میں گرنے سے مونیکا نامی لڑکی کی موت کے بعد شہر کے ایک وکیل سی پربھاکر نے ہائی کورٹ کے نام ایک مکتوب تحریر کیا۔

حیدرآباد: اوپن مین ہول (نالے) میں گرنے سے مونیکا نامی لڑکی کی موت کے بعد شہر کے ایک وکیل سی پربھاکر نے ہائی کورٹ کے نام ایک مکتوب تحریر کیا۔

متعلقہ خبریں
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع

اپنے مکتوب میں سی پربھاکر نے اس واقعہ کیلئے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کی لاپرواہی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران مین ہولس میں گرنے سے کئی لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

مین ہولس کو کوور کرنے کے معاملہ میں جی ایچ ایم سی کے عہدیدار مسلسل لاپرواہی اور عدم سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

چھوٹے بچوں کی موت کے باوجود جی ایچ ایم سی کی جانب سے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مونیکا کی موت کے ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w