بین الاقوامی
ٹرینڈنگ

ماہ رمضان المبارک کا چاند آج کن کن ممالک میں نظر آئےگا؟

سعودی عرب اور مصر کے 2 فلکیاتی ماہرین نے آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی ایسی ہی ایک پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔

حیدرآباد: امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک میں بھی آج رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں اور اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ

عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق امریکہ اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر چلنے والے کئی سنٹرز کل یعنی 11 مارچ بروز پیر کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم چاند دیکھ کر روزہ رکھنے والے مساجد کے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

امریکہ اور کینیڈا میں مختلف مسلم تنظیمیں چاند دیکھنے کا اہتمام کرتی ہیں اور اس کا باقاعدہ اعلان مساجد سے کرایا جاتا ہے۔ اسی طرح سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی چاند دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر کے 2 فلکیاتی ماہرین نے آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی ایسی ہی ایک پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔

تاہم دنیا کے متعدد ماہرین فلکیات کا دعویٰ ہے کہ آج بروز اتوار صرف بحرالکاہل کے جزائر میں چاند نظر آئے گا اس کے علاوہ کسی ملک میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں بھی رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے ہونے کا امکان ہے۔