قانونی مشاورتی کالم

ٹولی چوکی۔ شیخ پیٹ روڈ کی توسیع جائیدادوں کی بلا معاوضہ طلبی

ٹولی چوکی شیخ پیٹ روڈ پر مجوزہ سڑک کی کشادگی میں کئی قیمتی عمارتیں متاثر ہورہی ہیں اور عہدیدارانِ بلدیہ مالکینِ جائیداد سے مطالبہ کررہے ہیں کہ آپسی معاہدہ کے تحت جائیدادیں میونسپل کارپوریشن کے حوالے کردیں۔

ٹولی چوکی شیخ پیٹ روڈ پر مجوزہ سڑک کی کشادگی میں کئی قیمتی عمارتیں متاثر ہورہی ہیں اور عہدیدارانِ بلدیہ مالکینِ جائیداد سے مطالبہ کررہے ہیں کہ آپسی معاہدہ کے تحت جائیدادیں میونسپل کارپوریشن کے حوالے کردیں۔

متعلقہ خبریں
مالکِ جائیداد کی وفات کے بعد ورثاء آپس میں جائیداد بانٹ سکتے ہیں۔ اگر آپس میں کوئی اختلاف نہ ہو
ماہ شعبان کی فضیلت اور اس کے اعمال
زیادہ اڈوانس کے ساتھ کم کرایہ
اربن لینڈ سیلنگ میں فاضل اراضیات پر قبضہ جات کو باقاعدہ بنانے کا عمل معرض التواء میں پڑا ہوا ہے
جائیداد کی بذریعہ ہبہ بیٹوں، بیٹیوں میں تقسیم

اس سڑک پر اراضی کی قیمت دو لاکھ روپیہ فی مربع گز ہے جبکہ جو بھی رقم ادا کرنے کی بات کی جارہی ہے وہ بہت ہی کم ہے۔ ایسی صورت میں دو تین حضرات نے رائے طلب کی ہے۔

یہاں حسبِ سابق یہ رائے دی جارہی ہے کہ اگر آپ اپنی مرضی و منشاء سے دیئے جانے والے معاوضہ پر راضی ہوں تو کوئی بات نہیں تاہم آپ کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

آپ کے انکار کی صورت میں صرف ایک ہی صورت رہ جاتی ہے کہ میونسپل کارپوریشن لینڈ اکویزیشن کی کارروائی کرے ایسی صورت میں آپ کو بھرپور معاوضہ مل سکتا ہے۔

اگر اس پر بھی اصرار کیا جارہا ہے تو آپ ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر احکامات حاصل کرسکتے ہیں اور نوٹیفکیشن جاری کرنے پر میونسپل کارپوریشن مجبور ہوجائے گی۔

پھر آپ کو ایک دو سال بعدجو بھی معاوضہ ملے گا اس کی ناراضگی میں آپ کو اپیل کا حق حاصل ہوگا جہاں معاوضہ میں صد فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔ لہٰذا آپ کو خوفزدہ ہوکر اپنی رضامندی دینے کی ضرورت نہیں۔

a3w
a3w