حیدرآباد

طیارہ میں خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ۔ایک شخص گرفتار

خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی تھیں جبکہ ملزم بھی ان کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔ جب طیارہ حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر اترنے والاتھا، تو خاتون نے محسوس کیا کہ کوئی اسے غیر مناسب طریقہ سے چھو رہا ہے، اور ملزم کا ہاتھ دیکھ کر اس نے چیخ وپکار شروع کردی۔

حیدرآباد: چنئی سے حیدرآباد جانے والے طیارہ میں ایک 38 سالہ خاتون آئی ٹی پروفیشنل خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب ایک سالہ شخص، جو چنئی میں کام کرتا ہے، براہ حیدرآباد اتر پردیش جا رہا تھا اور مبینہ طور پر نشہ میں تھا۔

خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی تھیں جبکہ ملزم بھی ان کے قریب بیٹھا ہوا تھا۔ جب طیارہ حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر اترنے والاتھا، تو خاتون نے محسوس کیا کہ کوئی اسے غیر مناسب طریقہ سے چھو رہا ہے، اور ملزم کا ہاتھ دیکھ کر اس نے چیخ وپکار شروع کردی۔

طیارہ کے لینڈ ہونے کے بعدخاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ حرکت اتفاقی طورپرکی۔