کوکٹ پلی میں آئی ڈی ایل لیک فرنٹ پارک کا افتتاح
اس لیک فرنٹ پارک کی خصوصیت میں تعمیر کردہ خوبصورت راستے ہیں جوپیوربلاکس‘کوبل اسٹون سے بنائے گئے ہیں۔مین بنڈپر گرینائٹ فلورنگ کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے ٹی آرنے جمعرات کے روز شہر کے کوکٹ پلی علاقہ میں واقع رنگا دھامونی چیرو جوآئی ڈی ایل لیک کے نام سے بھی جانا جاتاہے‘پرلیک فرنٹ پارک کا افتتاح کیا۔ اس آئی ڈی ایل لیک کوجو46.24 ایکڑ پر پھیلاہواہے‘ فروغ دیاگیا۔
اس پارک میں بیٹھنے کے لئے کافی جگہ دستیاب کرائی گئی ہے اور شاندارروشنیوں کے فکسچر بھی ہیں۔یہ مقام سیاحوں کواپنی جانب راغب کرنے کیلئے تیار ہے۔حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا)نے 9.80 کروڑ کے مصارف سے اس تالاب کی تزئین نووآرائش کے کام انجام دیئے ہیں۔
اس لیک فرنٹ پارک کی خصوصیت میں تعمیر کردہ خوبصورت راستے ہیں جوپیوربلاکس‘کوبل اسٹون سے بنائے گئے ہیں۔مین بنڈپر گرینائٹ فلورنگ کی گئی ہے۔
لائٹنگ‘ کیوبل سیٹنگ مجسمہ‘ بیت الخلاء مین بنڈکے اہم حصہ ہیں۔7.6 کروڑ روپے کے مصارف سے سیول کام انجام دیئے گئے ہیں جبکہ لینڈاسیکپنگ کام 38 لاکھ روپے کے خرچ سے مکمل کئے گئے۔یہاں فوڈ کارٹس بھی ہیں۔شام کے وقت عوام کی بڑی تعدادسیروتفریح کیلئے آئی ڈی ایل لیک فرنٹ پارک کارخ کررہی ہے۔