حیدرآباد

حیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں پولیس آوٹ پوسٹ کا افتتاح

شہرحیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں پولیس آوٹ پوسٹ کا ڈی سی پی سنٹرل زون شرت چندراپوار نے افتتاح کیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش میں پولیس آوٹ پوسٹ کا ڈی سی پی سنٹرل زون شرت چندراپوار نے افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نمائش کے اختتام تک گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن انتہائی مصروف ترین اسٹیشن
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ آوٹ پوسٹ 24گھنٹے کام کرے گا۔اس مرتبہ نمائش میں پولیس کا وسیع بندوبست کیاگیا ہے۔

133ملازمین پولیس کو تعینات کیاگیا ہے۔ساتھ ہی خواتین اور لڑکیوں سے چھیڑچھاڑکے معاملات سے نمٹنے کیلئے شی ٹیمس اور سی سی ایس کی ٹیمیں بھی رہیں گی۔

انہوں نے کہاکہ چھیڑچھاڑکی شکایات آوٹ پوسٹ اور کمانڈ سنٹرمیں کی جاسکتی ہیں۔نمائش میں 21آوٹ پوسٹ سنٹرس کے قیام کو یقینی بنایاجارہاہے۔ساتھ ہی 12پٹرولنگ ٹیمیں نمائش میں ہر طرف گشت کرتی رہیں گی۔

نمائش میں 85سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔کمانڈسنٹرمیں پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر محکمہ جات بھی ہوں گے۔یہ سنٹر تمام محکمہ جات کے تال میل کا مرکز ہوگا۔کسی بھی بچہ کی گمشدگی یا فرد کی گمشدگی کی شکایت بھی پولیس سے کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے پارکنگ کیلئے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کسی بھی ناگہانی واقعہ کے بغیر نمائش کے انعقاد کی توقع کی۔انہوں نے کہاکہ فائرسیفٹی انتظامات بھی بہتر بنائے گئے ہیں۔

a3w
a3w