تعلیم و روزگار

گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) نے آج 6 اور 7 جنوری 2024 کو منعقد شدنی گروپ II امتحان ملتوی کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) نے آج 6 اور 7 جنوری 2024 کو منعقد شدنی گروپ II امتحان ملتوی کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
گروپII امتحانات کے شیڈول پر پھر نظرثانی کا امکان!
گروپII امتحانات کی تواریخ کا کااعلان
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ

کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ امتحان کی نظر ثانی شدہ تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے جب کمیشن کی طرف سے گروپ II امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے۔

یہ امتحان پہلے 29 اور 30 اگست کو مقرر تھا اور امیدواروں کی درخواست کے بعد 2 اور 3 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

تاہم، جیسا کہ نومبر کی تاریخیں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول سے ٹکرا گئیں، اس لئے اسے دوبارہ 6 اور 7 جنوری کو مقرر کیا گیا تاہم اب انہیں بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

کمیشن نے گزشتہ سال 29 دسمبر کو 18 محکموں میں گروپ II کی 783 جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا تھا جن کے لئے 5 لاکھ 51 ہزار 943 امیدواروں نے اپلائی کیا ہے۔