تلنگانہ

نئے سکریٹریٹ کا 17 فروری کو افتتاح

ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤنے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے تعمیر کردہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت کا چیف منسٹرکے سی آر کے ہاتھوں 17 فروری کو افتتاح عمل میں آئے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤنے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے تعمیر کردہ نئے سکریٹریٹ کی عمارت کا چیف منسٹرکے سی آر کے ہاتھوں 17 فروری کو افتتاح عمل میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں
ایودھیا میں رام مندر کا پران پرتشٹھان دوبارہ کیا جائے گا: شنکراچاریہ
پالمورو۔ رنگاریڈی اریگشن پروجیکٹ کاموں کا جائزہ اجلاس
کانگریس اقتدار کے 100 دنوں میں 180 کسانوں کی خود کشی
راجیو گاندھی ڈے اینڈ نائٹ لیگ کی کل افتتاحی تقریب
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ

نئے سکریٹریٹ کوڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام سے موسوم کیاجائے گا۔7 منزلہ یہ عمارت 7 لاکھ مربع فٹ رقبہ پرتمام عصری سہولتوں کے ساتھ تعمیرکی گئی ہے۔

وزیر فینانس نے اپنی تقریر میں مقرر مدت میں اس عمارت کی تعمیر پر عہدیداروں‘انجینئرس اور ورکرس کی ستائش کی۔

سکریٹریٹ کے قریب ہی 147 کروڑ کی لاگت سے 125 فٹ بلند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا مجسمہ نصب کیاجائے گا جو سارے ملک کے لئے فخر کاباعث ہوگا۔ حکومت آئندہ مارچ میں تمام کاموں کی تکمیل مکمل کرلیگی۔