تلنگانہ

پالمورو۔ رنگاریڈی اریگشن پروجیکٹ کاموں کا جائزہ اجلاس

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں نئے سکریٹریٹ میں پالمورو۔ رنگاریڈی لفٹ اریگشن پراجکٹ اسکیم پر اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں نئے سکریٹریٹ میں پالمورو۔ رنگاریڈی لفٹ اریگشن پراجکٹ اسکیم پر اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کو سکریٹریٹ کی گیٹ پر روک دیاگیا
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
الیکشن کمشنرس کے تقرر پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار
مولانا کلیم صدیقی پر کیس کی سماعت میں تاخیر کا الزام
تین طلاق قانون کے جواز کو چالینج، سپریم کورٹ میں تازہ درخواست

سپریم کورٹ کی جانب سے پالمورو۔ رنگاریڈی پراجکٹ کے تحت پینے کے پانی کی سربراہی کے لیے تعمیراتی کام جاری رکھنے کی اجازت دینے کے تناظر میں متحدہ ضلع محبوب نگر اور رنگاریڈی میں پینے کے پانی کی فراہمی کے متعلق کاموں میں پیشرفت پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

چیف منسٹر نے عہدیداروں کو جولائی کے آغاز تک آبی ذخیرہ کو پانی منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ اگست تک ادنڈا پور تک پانی کو لفٹ کرنے کے احکامات دیئے۔

انہوں نے نارلہ پور‘ایدولہ‘ وٹیم‘ کریوپنا اونڈا پور ذخائر آب کے مابقی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پمپ ہاوز‘ برقی سب اسٹیشن زیر التواء کاموں کو عاجلانہ طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی اور انہوں نے ضلع محبو ب نگر میں کلوا کرتی‘نٹیم پاڈو‘ بھیما‘ کوئل ساگر کے جاری تعمیراتی کاموں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ان ذخائر آب کے مابقی کاموں کو آئندہ ماہ جون تک مکمل کرلینے کے لیے چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت جاری کی۔

اس جائزہ اجلاس میں ریاستی وزراء ایس نرنجن ریڈی‘ وی سرینواس گوڑ‘ سبیتا اندراریڈی‘ رکن کونسل سی وینکٹ رامی ریڈی‘ اراکین پارلیمنٹ پی راملو‘ ایم سرینواس ریڈی‘رنجیت ریڈی اراکین اسمبلی ایم جناردھن ریڈی‘ کے یادیاکے علاوہ چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ اے شانتی کماری سکریٹری ٹو چیف منسٹر سمیتا سبھروال‘ اسپیشل فینانس سکریٹری راما کرشنا راؤ‘اسپیشل سکریٹری محکمہ آبی وسائل رجت کمار او رایس ڈی ٹو چیف منسٹر سریدھر راؤ دیش پانڈے‘چیف انجینئر حمید خان و دیگر نے شرکت کی۔