تلنگانہ

آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے طالب علم کی خودسوزی

وہ شہر کے ایک کالج سے اپنی ڈگری فرسٹ ایئر کر رہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم میں آن لائن سٹہ بازی میں رقم ہارنے کے بعد ڈگری کے ایک طالب علم نے خودسوزی کر لی۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد
FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد میں ممبر سازی مہم مکمل، منڈل سطح کے انتخابات کا اعلان
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع

اس طالب علم کی شناخت 21سالہ سائی کرن کے طورپر کی گئی ہے جو مہیشورم کی پوچما بستی کا رہنے والا ہے۔

وہ شہر کے ایک کالج سے اپنی ڈگری فرسٹ ایئر کر رہا تھا۔

جمعہ کی رات اس نے خود کو آگ لگا دی۔ اسے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قرار دیا۔

سائی کرن کے افرادخاندان نے پولیس کو بتایا کہ، وہ آن لائن سٹہ بازی کا عادی تھا اور وہ رقم سے محروم ہوگیا۔

اس نے اپنے دوستوں سے بھی رقم ادھارلی تھی۔ سرزنش کرنے پر اس نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔