آندھراپردیش

ہوائی گرداب۔ساحلی آندھرا اور اڈیشہ میں شدید بارش کاامکان

مغربی وسطی خلیج بنگال میں ہوا ئی گرداب دیکھا جارہاہے جو شمال مغرب کی طرف پیش قدمی کررہا ہے۔

حیدرآباد: مغربی وسطی خلیج بنگال میں ہوا ئی گرداب دیکھا جارہاہے جو شمال مغرب کی طرف پیش قدمی کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

امراوتی کے موسمیاتی مرکز نے انکشاف کیا کہ اس کا مرکز وشاکھاپٹنم، پارا دیپ (اڈیشہ) سے 380 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور دیگھا (مغربی بنگال) سے 530 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

یہ فی الحال 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب۔شمال مغرب کی طرف پیش قدمی کررہاہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے اثر سے ساحلی آندھرا اور اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کاامکان ہے۔

ماہی گیروں کو انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ دو دن تک ماہی گری سے گریز کریں۔

a3w
a3w