تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی لہرمیں اضافہ،کئی مقامات پر کہر سے گاڑی سواروں کومشکلات

تلنگانہ میں سردی کی لہرمیں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ ہفتہ 2 نومبر کی صبح کی اولین ساعتوں میں ریاست کے کئی حصوں میں درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی لہرمیں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ ہفتہ 2 نومبر کی صبح کی اولین ساعتوں میں ریاست کے کئی حصوں میں درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
محبت کی سرزمین ہندوستان، ونستھلی پورم میں مسجد قادریہ کے زیر اہتمام شاندار جشنِ یومِ جمہوریہ

کئی مقامات بالخصوص متحدہ کریم نگر ضلع میں بیشترعلاقوں میں کہردیکھی جارہی ہے۔ پداپلی اور سلطان آباد میں کہرکی وجہ سے گاڑی سواروں کو سڑکیں نظر نہیں آ رہی ہیں جس سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جگتیال ضلع میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔کہر کے باعث عوام اور گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وہ گاڑیوں کی ہیڈلائٹس آن کرکے آہستہ گاڑی چلا رہے ہیں کیونکہ انہیں سامنے سے آنے والی گاڑیاں نظر نہیں آرہی ہیں۔ دھرما پوری، دھرمارم، ویگاٹور اور دیگر منڈلوں میں سڑکیں ٹھیک طرح سے نظرنہیں آرہی ہیں۔

ضلع عادل آباد میں قومی شاہراہ 44 کا 125 کلومیٹر حصہ کہر میں ڈھک چکا ہے۔