بین الاقوامی

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 4.05 فیصد اضافے کے بعد 103.99 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 4.05 فیصد اضافہ ہوا جس کے خام تیل 91.66 ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔

نیویارک: امریکی صدر ٹرمپ کے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے موخر کرنے کے اعلان کے باوجود بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 4.05 فیصد اضافے کے بعد 103.99 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 4.05 فیصد اضافہ ہوا جس کے خام تیل 91.66 ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔

برینٹ کروڈ 13 فیصد سے زائد کمی کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک گر گیا تھا۔ برینٹ کروڈ میں 17 ڈالر تک کمی ہوئی تھی تاہم عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلیے موخر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر کیا ہے۔