حیدرآباد

15 کروڑ سے ارکان اسمبلی کی خریدی کا معاملہ، جانچ میں تیزی

تلنگانہ پولیس نے اس معا ملہ کی جانچ میں تیزی پیدا کردی ہے اور اس سلسلہ میں 15کروڑروپئے کی رقم کے ساتھ معین آباد کے قریب ایک فارم ہوز میں گذشتہ شب گرفتار تین افراد سے خفیہ مقام پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: ٹی آرایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملہ نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سنسنی پیدا کر دی ہے۔

تلنگانہ پولیس نے اس معا ملہ کی جانچ میں تیزی پیدا کردی ہے اور اس سلسلہ میں 15کروڑروپئے کی رقم کے ساتھ معین آباد کے قریب ایک فارم ہوز میں گذشتہ شب گرفتار تین افراد سے خفیہ مقام پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

پولیس، اس سودے بازی کے سلسلہ میں پس پردہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ساتھ ہی ملزمین کے پاس سے ضبط سل فونس کے ڈاٹا کا تجزیہ بھی کیاجارہا ہے تاکہ یہ پتہ چلا یاجاسکے کہ اس واقعہ میں کس کا ہاتھ ہے۔پولیس، یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ ملزمین کے پاس اتنی بھاری رقم کہاں سے آئی ہے؟

a3w
a3w