تلنگانہ

تلنگانہ میں کہر کی شدت میں اضافہ

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست کے بیشتر مقامات پر اسی طرح کی صورتحال آئندہ دو دنوں تک برقراررہے گی۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام سے چوکس رہنے کی خواہش کی ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ میں اگرچہ کہ سردی کی شدت معمول کے مطابق ہے تاہم کہر کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ریاست کے کئی علاقوں میں 9بجے صبح تک بھی کہر کی گھنی چادر نظرآرہی ہے۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے نواحی علاقوں کے بشمول شمالی تلنگانہ کے اضلاع کہر کی شدت کے شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست کے بیشتر مقامات پر اسی طرح کی صورتحال آئندہ دو دنوں تک برقراررہے گی۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام سے چوکس رہنے کی خواہش کی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 11تا14ڈگری سلسلیس کے درمیان درج کیاجارہا ہے۔

دو بجے شب کے بعد کہر دیکھی جارہی ہے اورروشنی کم ہورہی ہے جس کے نتیجہ میں سامنے آنے والی کوئی شئے بھی نظرنہیں آرہی ہے۔اس کہر کے نتیجہ میں حالیہ دنوں کے دوران سڑک حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

عادل آباد،آصف آباد،منچریال،بھدرادری کوتہ گوڑم، نرمل،کھمم،نلگنڈہ، سوریاپیٹ،یادادری بھونگیر، رنگاریڈی،حیدرآباد،میڑچل ملکاجگری اور میدک میں کہر کی شدت زیادہ ہونے کے پیش نظران اضلاع کے عہدیداروں کو چوکس کردیاگیا ہے۔