جرائم و حادثات

نابالغ پوتی کی عصمت ریزی کرنے والا دادا فرار

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جبکہ لڑکی نے منگل کے روز میں پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر لڑکی کو مقامی دواخاہ لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے مختلف طبی معائنہ کئے اور پایا کہ لڑکی حاملہ ہے۔

مچھلی پٹنم: ضلع کرشنا کے ایک گاؤں میں 14سالہ لڑکی کی چار ماہ کے دوران عصمت ریزی کرتے ہوئے دادا نے اسے حاملہ کردیا۔ پولیس نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج

 آوانی گڈہ کے ڈی ایس پی مرلیدھر کے مطابق نابالغ لڑکی، موپی دیوی گاؤں کے ضلع پریشد اسکول میں نہم جماعت میں زیر تعلیم ہے اس کے والدین، یومیہ اجرت پر مزدوری کرتے ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جبکہ لڑکی نے منگل کے روز میں پیٹ میں درد کی شکایت کی جس پر لڑکی کو مقامی دواخاہ لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کے مختلف طبی معائنہ کئے اور پایا کہ لڑکی حاملہ ہے۔ لڑکی کے والدین کی شکایت میں پولیس نے کیس درج کرلیا اور مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

a3w
a3w