حیدرآباد

ریونت ریڈی نے گاندھی بھون میں قومی پرچم لہرایا

ریونت ریڈی نے کہا کہ دلتوں، قبائلیوں کے لئے تحفظات، غریبوں کے لیے تعلیم اور گرام پنچایت نظام کو آئین کے ذریعہ لاگو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے دلت، قبائلی اور کمزور طبقات کی ترقی کے لیے سخت محنت کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم تمام کی ذمہ داری ہے کہ ملک کی عظمت کو یاد رکھیں۔

متعلقہ خبریں
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
بلدی الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر ایم ایل ایز کو صدر ٹی پی سی سی کا انتباہ
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ دلتوں، قبائلیوں کے لئے تحفظات، غریبوں کے لیے تعلیم اور گرام پنچایت نظام کو آئین کے ذریعہ لاگو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے دلت، قبائلی اور کمزور طبقات کی ترقی کے لیے سخت محنت کی ہے۔

کانگریس نے ملک کی ترقی کے لیے کئی منصوبے اور پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے تاکہ پارٹی سے منحرف ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے۔