حیدرآباد
حسین ساگر کی سطح آب میں اضافہ، حکام کی قریبی نظر
شہر کے قلب میں واقع مشہور تفریحی مقام حسین ساگر کی سطح آب پر جی ایچ ایم سی حکام قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں

حیدرآباد: شہر کے قلب میں واقع مشہور تفریحی مقام حسین ساگر کی سطح آب پر جی ایچ ایم سی حکام قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ شہر میں گزشتہ 2 دنوں کی شدید بارش کی وجہ سے حسین ساگر میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ساگر کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
حسین ساگر جھیل کی مکمل سطح آب 513.41 کے منجملہ ہفتہ کی صبح ساگر کی سطح آب میں 513.53 تک کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔
واٹر مینجمنٹ کے حصہ کے طورپر ایک دروازہ کو 2 فیٹ اوپر اٹھایا گیا اور 12 وینٹس (راہداریوں) سے پانی خارج کیا جارہا ہے۔
انجینئرنگ حکام ساگر کی سطح آب پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ انفلو 2075 کیوزک اور آؤٹ فلور)پانی کا اخراج (1538 کیوزک بتایا گیا ہے۔