آندھراپردیشتلنگانہ
تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی لہر میں اضافہ
دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی لہر میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔
دونوں ریاستوں کے کئی مقامات پر سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور کئی اضلاع میں رات کا درجہ حرارت معمول سے نیچے پہنچ گیا ہے۔
بیشتر مقامات پر کہر کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے بالخصوص دونوں ریاستوں کے ایجنسی علاقوں میں ایسی صورتحال پائی جاتی ہے۔
حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں درجہ حرارت معمول سے دو تاتین ڈگری زائد درج کیاجارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔