مہاراشٹرا

سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا 26/11 مہلوکین کو خراج

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے چہارشنبہ کو جنوبی ممبئی کی تاج محل ہوٹل پہنچ کر 26 نومبر 2008 کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت ادا کیا۔

ممبئی: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے چہارشنبہ کو جنوبی ممبئی کی تاج محل ہوٹل پہنچ کر 26 نومبر 2008 کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی یقینا برائی ہے۔ کوئی وجہ‘ بہانہ‘ شکایت اس کا جواز نہیں بن سکتی۔

نصف شب چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ وہ ہندوستان کے سہ روزہ دورہ پر ہیں۔ ممبئی اور گجرات میں ان کی کئی مصروفیات ہیں۔