قومی
جشن یوم آزادی: چار فوجیوں کو کیرتی چکر اور 18 کو شوریہ چکر
صدر دروپدی مرمو نے یوم آزادی کے موقع پر چار کیرتی اور 18 شوریہ چکروں سمیت مسلح افواج اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے 103 اہلکاروں کو بہادری کے اعزازات سے نوازنے کی منظوری دی ہے۔

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے یوم آزادی کے موقع پر چار کیرتی چکر اور 18 شوریہ چکروں سمیت مسلح افواج اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے 103 اہلکاروں کو بہادری کے اعزازات سے نوازنے کی منظوری دی ہے۔
وزارت دفاع نے بدھ کو کہا کہ تین فوجیوں کو کیرتی چکر سے اور چار کو شوریہ چکر سے بعد از مرگ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک بار سینا میڈل (بہادری)، 63 سینا میڈلز (گیلنٹری) بشمول دو بعد از مرگ، 11 نیوی میڈل (گیلنٹری) اور چھ ایئر سینا میڈلز (گیلنٹری) بھی دیے جائیں گے۔
صدر نے مختلف فوجی آپریشنز میں اہم شراکت کے لیے فوج کے ڈاگ یونٹ کے ‘ڈاگ کینٹ’ (بعدازمرگ) سمیت 39 مینشن ان ڈسپیچز کی بھی منظوری دی ہے۔ ان آپریشنز میں آپریشن رکشک، آپریشن سنو لیپرڈ، آپریشن مدد، آپریشن حفاظت، آپریشن آرکڈ اور آپریشن کچل شامل ہیں۔