کرناٹک

وقف جائیدادوں کو خانگیانے بی جے پی رکن اسمبلی کا مطالبہ

کرناٹک کے بی جے پی رکن اسمبلی بسنا گوڑا پاٹل یتنال نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھا کر ملک میں وقف جائیدادوں کو خانگیانہ کا مطالبہ کیا۔

بنگلورو (آئی اے این ایس) کرناٹک کے بی جے پی رکن اسمبلی بسنا گوڑا پاٹل یتنال نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھا کر ملک میں وقف جائیدادوں کو خانگیانہ کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
سدارامیا حکومت کو کرناٹک بی جے پی کی وارننگ
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
’’تلنگانہ وقف املاک کا تحفظ، وقف بورڈ کو عدالتی اختیارات کی فراہمی اور وقف کمشنریٹ کے قیام‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرنس
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ خطرناک وقف قانون اور بے جا استعمال کے باعث کیا جارہا ہے۔ سینئر بی جے پی قائد نے لکھا کہ وہ کرناٹک کے حالیہ واقعات بتانا چاہتے ہیں کہ وقف بورڈ نے کسانوں‘ مٹھوں اور مندروں کی زمینوں پر اپنا دعویٰ پیش کردیا۔

یہ ہمارے دستور کے اصول ِ مساوات کے خلاف ہے۔ وقف کا منشاء اگر فلاح و بہبود اور مساوات ہے تو یہ کسی مذہبی تفریق کے بغیرہونا چاہئے کیونکہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے۔

وقف اثاثوں کے خانگیانہ سے ہندوستان میں اارضی مساویانہ تقسیم ہوگی اور مفادات حاصلہ کے ہاتھوں میں اراضی مرکوز نہیں ہوسکے گی۔ فی الحال دفاع اور ریلویز کے بعد وقف بورڈ زمینوں کا تیسرا بڑا مالک ہے۔ یتنال نے لکھا کہ دستور میں وقف کہیں بھی نہیں لکھا ہے۔