قومی

جشن یوم آزادی: ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو بہادری کے تمغے

جشن یوم آزادی کے موقع پر 1037 پولیس اہلکاروں، فائر فائٹرز، ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ویرتا میڈلز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بہادری کے لئے صدر کا تمغہ بھی شامل ہے۔

نئی دہلی: جشن یوم آزادی کے موقع پر 1037 پولیس اہلکاروں، فائر فائٹرز، ہوم گارڈز اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ویرتا میڈلز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بہادری کے لئے صدر کا تمغہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
جشن یوم آزادی: سی بی آئی کے 18 ملازمین کو صدر جمہوریہ پولیس میڈل
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی تقریب

وزارت داخلہ نے بدھ کو کہا کہ تلنگانہ کے ایک پولیس اہلکار کو بہادری کے لئے صدر کا تمغہ، 213 پولیس اہلکاروں کوویرتا میڈل، 94 کو امتیازی خدمات کے لئے صدر کے میڈل اور 729 کو نمایاں خدمات کے لئے میڈل سے نوازا جائے گا۔

تلنگانہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سی یادیا کو 25 اگست 2022 کو دو لٹیروں سے مقابلہ کرنے اور ان کو گرفتار کرنے پر صدر جمہوریہ کا ویرتا میڈل دیاجائے گا۔

ان لٹیروں نے ہیڈ کانسٹیبل کے سینے، کمر، ہاتھ اور پیٹ پرچاقو سے کئی وار کیے لیکن انہوں نے کمال ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمت نہیں ہاری اورلٹیروں کو بھاگنے نہیں دیا۔ انہیں ان کی بہادری پر صدر کے تمغہ سے نوازا جائے گا۔

وششٹ سیوا کے لئے دیے جانے والے کل 94 تمغوں میں سے 75 پولیس سروس، آٹھ فائر سروس، آٹھ سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز اور تین اصلاحی خدمات کو دیے جائیں گے۔

a3w
a3w