تلنگانہ

گوداوری ایکسپریس ٹرین کی 6 بوگیاں پٹریوں سے اترگئیں

ریلوے کے عہدیداروں نے ان بوگیوں کی مرمت کا کام شرو ع کردیاتاکہ اس روٹ پر معمول کی ٹرین خدمات بحال کی جاسکیں کیونکہ اس واقعہ کے سبب اس روٹ پر بیشتر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔کئی ٹرینیں، بھونگیر، بی بی نگر اور گھٹکیسر اسٹیشنوں پر روک دینی پڑیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے بی بی نگر کے قریب گوداوری ایکسپریس ٹرین کی 6بوگیاں پٹریوں پر سے اترگئیں۔یہ واقعہ بدھ کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیاجب یہ ٹرین آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد آرہی تھی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق تمام مسافرین محفوظ ہیں۔اس واقعہ کے نتیجہ میں مسافرین میں خو ف اور تشویش کی لہردوڑگئی تاہم کسی کی موت یا پھر کسی کے زخمی نہ ہونے پر تمام نے راحت کی سانس لی۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ریلویز کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ریلوے کے عہدیداروں نے ان بوگیوں کی مرمت کا کام شرو ع کردیاتاکہ اس روٹ پر معمول کی ٹرین خدمات بحال کی جاسکیں کیونکہ اس واقعہ کے سبب اس روٹ پر بیشتر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔کئی ٹرینیں، بھونگیر، بی بی نگر اور گھٹکیسر اسٹیشنوں پر روک دینی پڑیں۔

اس واقعہ کے نتیجہ میں پٹریوں کو نقصان پہنچا۔اسی دوران ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ ٹرین نمبر12727کے کوچس ایس 1تا ایس 4، جی ایس اور ایس ایل آرکوچس کے پٹریوں پر سے اترجانے کے سبب کسی بھی موت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا کہ اس ٹرین کے پٹری پر سے اترے کوچس کو علحدہ کرتے ہوئے ان کو چس کے مسافرین کو اسی ٹرین کے دوسرے کوچس کے ذریعہ منزل پر روانہ کیاگیا۔ریلوے نے اس خصوص میں ہیلپ لائن نمبر040 27786666 بھی جاری کیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ ٹرین کی رفتار کم تھی جس کے سبب ایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔