دہلی

ویڈیو: امریکی سفارت کار کی دفتر خارجہ میں طلبی

ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن امریکہ کے کارگزار ڈپٹی چیف آف مشن کو طلب کیا اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی گرفتاری پر ان کے ریمارکس پر سخت اعتراض جتایا۔

نئی دہلی: ہندوستان نے چہارشنبہ کے دن امریکہ کے کارگزار ڈپٹی چیف آف مشن کو طلب کیا اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی گرفتاری پر ان کے ریمارکس پر سخت اعتراض جتایا۔

متعلقہ خبریں
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
بی آر ایس ایم ایل سی کو یتا ای ڈی کے سامنے پیش
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال
کجریوال نے گرفتاری سے چند ہفتے قبل انسولین لینا بند کردیاتھا

امریکی سفیر نے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے جیل میں بند قائد کے ساتھ منصفانہ‘ صاف و شفاف اور بروقت قانونی معاملہ ہو۔

وزارت ِ خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے نظام ِ عدلیہ پر انگلی اٹھانا غیرضروری ہے۔

ہندوستان نے قبل ازیں جرمنی کے سفارت خانہ کے ایک سینئر عہدیدار کو طلب کرکے عام آدمی پارٹی قائد کے تعلق سے ان کے تبصرہ پر سخت اعتراض درج کرایا تھا۔

a3w
a3w