شمالی بھارت

ملک کو بچانے کیلئے انڈیا الائنس بنایا گیا: سچن پائلٹ

پائلٹ آج اجمیر سرکٹ ہاؤس میں کانگریس کارکنوں سے ون ٹو ون ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آئینی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

اجمیر: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لئے انڈیا اتحاد بنایا گیا، ایسے میں ملک کے تئیں کانگریس کی زیادہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی

مسٹر پائلٹ آج اجمیر سرکٹ ہاؤس میں کانگریس کارکنوں سے ون ٹو ون ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آئینی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ ایسے چیلنجز کو سامنے لانا ہوگا۔ ہم سب مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کا کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی چند مدوں کے ساتھ الیکشن میں آتی ہے لیکن اب عوام سمجھنے لگے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانگریس راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں بی جے پی کو شکست دے کر حکومت بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چاروں ریاستوں کے مثبت انتخابی نتائج کے بعد 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ملک میں آئی این ڈی آئی اے اتحاد کی حکومت بنے گی۔

بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے مسٹرپائلٹ نے کہا کہ راجستھان میں بی جے پی اپوزیشن کے کردار میں ایوان کے اندر اور باہر ناکام رہی ہے۔ بی جے پی کا جھگڑا ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ بی جے پی کے لوگ عام لوگوں کو ورغلانے کا کام کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔

یہ لوگ گمراہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔ غصہ اور تناؤ پیدا کرنا ان کی فطرت میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس خاندان منظم ہے۔ الیکشن کے دنوں میں کچھ لوگ آئیں گے، کچھ جائیں گے۔

انہوں نے کانگریس میں دھڑے بازی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس تنظیم کا مطلب سونیا جی، راہل جی، کھڑگے جی ہیں، سب کی ترجیح انتخابات جیتنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ راجستھان میں حکومت بنانی ہے، دھڑے بازی کا کائی مطلب نہیں۔ ..کانگریس اور ہاتھ.. کو الیکشن لڑنا ہے اور الیکشن جیتنے کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

انتخابات میں وزیراعلیٰ کے چہرے کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات جیتنے کے بعد کانگریس ہائی کمان اور قانون ساز پارٹی کا فیصلہ سب کے لئے قابل قبول ہوتا ہے۔

اجمیر کے سابق ایم پی پائلٹ نے اجمیر کو ریاست کا ایک اہم ضلع بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں ہمیں زمینی کارکنوں کے جذبات کی فکر کرنی ہوگی لیکن جیتنے والے امیدوار کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا چیلنج بڑا ہے لیکن کانگریس کا معیار جیتنا ہے۔

اس سے کم کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اجمیر میں بڑھتی ہوئی دھڑے بندی کو بدقسمتی بتاتے ہوئے مسٹر پائلٹ نے دعویٰ کیا کہ سب مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں، چونکہ میں یہاں کا ایم پی رہ چکا ہوں، میں اس جگہ اور کارکنوں کے تئیں زیادہ ذمہ دار ہوں۔

 امیدواروں کی پہلی فہرست سے متعلق سوال پر پائلٹ نے کہا کہ مسلسل میٹنگز ہو رہی ہیں، ناموں پر بات چیت اور غورخوض ہو رہا ہے، امیدواروں کی فہرست وقت پر آ جائے گی۔

اجمیر میں راجستھان پبلک سروس کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کے سوال کے جواب میں پائلٹ نے کہا کہ حکومت پیپر لیک پر نظر ثانی شدہ قانون لائی ہے اور معیار کے دائرہ کار کو بھی بڑھایا ہے۔ کمیشن میں ممبران کی تقرری شفاف طریقے سے اہل افراد کی ہونی چاہیے۔