تلنگانہ

قومی سطح پر بی آرایس کاابھرناتاریخی ضرورت: کے ٹی آر

ریاستی وزیر آئی ٹی وصنعتیں کے تارک راما راؤ نے کہاکہ آج پوراملک چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤکی قیادت کوایک عظیم ایڈمنسٹریٹر (منتظم) کے علاوہ ایک عظیم جہدکارکے طورپر متائش کررہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر آئی ٹی وصنعتیں کے تارک راما راؤ نے کہاکہ آج پوراملک چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤکی قیادت کوایک عظیم ایڈمنسٹریٹر (منتظم) کے علاوہ ایک عظیم جہدکارکے طورپر متائش کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
بی آر ایس کو ٹی آر ایس سے موسوم کرنے کا امکان
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست

قومی سطح پر بی آر ایس کا ابھرنا تاریخی ضرورت تھی۔ بی آرایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے دہلی میں چیف منسٹر کے سی آر کے ہاتھوں پارٹی کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پارٹی کیڈرکو مبارکباد دی۔ دہلی میں پارٹی دفتر کے افتتاح کو انہوں نے نہ صرف بی آرایس کیڈر بلکہ پورے تلنگانہ عوام کے لئے قابل فخر لمحہ قراردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ علحدہ تلنگانہ کے حصول کے مقصد کے لئے پارٹی قائم کی گئی تھی علحدہ تلنگانہ کے مقصدکوحاصل کرلیاگیا ہے۔ اب پارٹی کی سرگرمیوں کوملک بھر میں توسیع دیتے ہوئے پورے ملک کے عوام کی کامیابی کویقینی بنانے کے لئے پارٹی نے دہلی میں قدم رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کومعلوم ہوچکاہے کہ گول مال گجرات ماڈل فرضی ہے اور عوام کی تمام ترنظریں تلنگانہ کی گورننس ماڈل پرٹکی ہوئی ہیں۔ تلنگانہ کی ترقی کے معاملہ میں عوام میں بحث ومباحثے ہورہے ہیں۔

بی آر ایس‘قومی سطح کی سیاست پر اثر انداز ہونے کے لئے تیارہے۔اس تناظرمیں بی آر ایس کیڈر پرذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں جو پارٹی کوناقابل تسخیر طاقت بنانے کی جدوجہد کررہا ہے۔

پارٹی کیڈر کومزید جوش وخروش کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ چیف منسٹرنے اب کی بارکسان سرکار کاجونعرہ دیا ہے اس کی گونج پورے ملک بھر میں سنائی دے رہی ہے۔

a3w
a3w