مہاراشٹرا

انڈیا اتحاد اپنے امیدوار وزارت عظمیٰ کا اعلان جلد کردے گا: سنجے راوت

شیوسینا (یو بی ٹی) قائد سنجے راوت نے پیر کے دن کہا کہ لوک سبھا الیکشن نتائج جاری ہونے کے اندرون 24 گھنٹے انڈیا اتحاد اپنے امیدوار ِ وزارت ِ عظمیٰ کا اعلان کردے گا۔

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) قائد سنجے راوت نے پیر کے دن کہا کہ لوک سبھا الیکشن نتائج جاری ہونے کے اندرون 24 گھنٹے انڈیا اتحاد اپنے امیدوار ِ وزارت ِ عظمیٰ کا اعلان کردے گا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: کانگریس نے کارکنوں کے گھروں کوکرپشن کا گودام بنادیا۔ اے پی میں وزیراعظم کاالزام
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
اجیت پوار کو مہایوتی سے نکال باہر کیا جائے گا: سنجے راوت
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید

یکم جون کو اختتام پذیر 7 مرحلوں والے لوک سبھا الیکشن کی رائے شماری منگل کی صبح 8 بجے سے ہوگی۔ یہ پوچھنے پر کہ انڈیا اتحاد کا امیدوار وزارت ِ عظمیٰ کون ہوگا‘ سنجے راوت نے جواب دیا کہ ہمارے پاس کئی امیدوار ہیں لیکن بی جے پی کا کیا؟۔

انڈیا اتحاد نتائج کے اجرائی کے 25 گھنٹو ں میں اپنے امیدوار ِ وزارت ِ عظمیٰ کا اعلان کردے گا۔ دہلی میں اپوزیشن بلاک کے تمام قائدین کی بیٹھک ہوگی اور اس کے بعد اعلان ہوجائے گا۔

انتخابی بے قاعدگیوں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے تعلق سے اپوزیشن جماعتوں کی شکایتوں کو مبینہ نظرانداز کرنے پر الیکشن کمیشن کو نشانہ ئ تنقید بناتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو 17 تحریری شکایتیں بھیجیں لیکن اس کی طرف سے ہمیں ایک کا بھی جواب نہیں آیا۔

ٹاملناڈو کے کنیاکماری میں ویویکانند راک میموریل پر وزیراعظم کے 45 گھنٹوں کے دھیان پروگرام پر طنز کرتے ہوئے شیوسینا یو بی ٹی قائد نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی طرح الیکشن کمیشن آف انڈیا بھی مراقبہ میں ہے۔

اس سوال پر کہ کانگریس قائد جئے رام رمیش نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے 4 جون کی کاؤنٹنگ سے قبل ملک میں کئی ضلع کلکٹرس کو فون کیا سنجے راوت نے کہا کہ یہ بڑا سنگین مسئلہ ہے۔ ہمیں پتہ چلا ہے کہ ان کلکٹرس میں 12 مہاراشٹرا کے ہیں۔