Uncategorized
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی) کے قومی صدر لالوپرساد یادو نے جمعہ کے دن اعتماد ظاہرکیاکہ جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں انڈیا بلاک کو جیت حاصل ہوگی۔

پٹنہ (آئی اے این ایس) راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی) کے قومی صدر لالوپرساد یادو نے جمعہ کے دن اعتماد ظاہرکیاکہ جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں انڈیا بلاک کو جیت حاصل ہوگی۔
ریاست میں پھرایک بار مخلوط حکومت بنے گی۔ انہوں نے پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت میں زوردے کرکہا کہ جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کافی مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں ہمارے اتحاد کی حکومت ہے اور ہم پھرحکومت بنائیں گے۔ ہمیں جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن سے بڑی توقعات ہیں۔
لالوپرساد یادو نے توثیق کی کہ وہ عنقریب جھارکھنڈ میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ ان کے لڑکے تیجسوی یادو فی الحال جھارکھنڈ کی انتخابی مہم میں کافی سرگرم ہیں۔